بھارت نے ہماری ٹیکنالوجی کا چین اور پاکستان کیخلاف غلط استعمال کیا،امریکی کمپنی

0
232

واشنگٹن (این این آئی)امریکی کمپنی ‘ایگڑوڈس انٹیلی جنس’ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ان کی ٹیکنالوجی کاغلط استعمال کیا اور اس کی ونڈوز کو چین اور پاکستان کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کیا۔امریکی کمپنی ‘ایگڑوڈس انٹیلی جنس’ کے سی ای او لوگان براؤن نے کہا ہے کہ بھارتی سرکاری حکام یا کنٹریکٹر نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی ڈیپ اسیس دینے والی فیڈ کو منتخب کرکے اسے بدنیتی پر مبنی طریقے سے استعمال کیا جس پر بھارت کو اپریل میں کمپنی کی نیو زیرو ڈے ریسرچ کی خریداری سے روک دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے قابل قدر کوڈ کے دیگر ممالک کو لیک کیے جانے سے متعلق بھی تحقیقات کررہے ہیں۔ سی ای او کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بھارت کی جانب سے غلط استعمال قابل قبول رویئے کی حد سے باہر ہے، ہم بھارتی اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔