کورونا ویکسین کی جلد تیسری خوراک لینا ہوگی’ عالمی میگزین کا انتباہ

0
263

واشنگٹن(این این آئی) دنیا کے مؤقر جریدے نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو بہت جلد ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت ہو گی۔عالمی شہرت یافتہ جریدے فارن پالیسی میگزین نے اپنے تازہ شمارے میں انعام یافتہ صحافی لوری گیرٹ کا مضمون شائع کیا ہے جس میں انہوں ںے واضح طور پر لکھا ہے کہ دنیا کو بہت جلد تیسری خوراک کی ضروت ہو گی۔ امریکہ کے ادارے ایف ڈی اے نے فائزر بوسٹر لگانے کی مشروط اجازت بھی دے دی ہے۔عالمی شہرت یافتہ سائنسی اور میڈیکل صحافی لوری گیرٹ کے مطابق انہوں نے ویکسینالوجی کے ماہر اسٹینلے پلوٹکن سے بات کی ہے جن کا کہنا ہے کہ ادویات کی انتظام کاری سے متعلق امریکی ادارے ایف ڈی اے کو فائزر کی یہ درخواست مان لینی چاہیے کہ پہلے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اور بعد میں دیگر افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک دی جائے۔فارن پالیسی میگزین میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں اسٹینلے پلوٹکن نے لکھا ہے کہ انھوں نے رواں سال کے شروع میں کہا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں ہمیں 36 ماہ یعنی تین سال لگیں گے جب کہ ابھی ہم انیسویں مہینے میں ہیںـ