ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر الینا رائے حیرت انگیز طور پر کترینہ کیف سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں۔ الینا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے خود کو انسٹاگرام پر اداکارہ کے طور پر متعارف کروایا ہوا ہے۔الینا اکثر اپنی تصاویر اور مختصر ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔ اور کترینہ کیف سے بے حد مشابہت کی وجہ سے اکثر صارفین کنفیوز ہوجاتے ہیں کہ کیا یہ واقعی الینا رائے ہیں یا کترینہ کیف۔ سوشل میڈیا پر بہت سارے صارفین نے الینا رائے کو کترینہ کیف کی کاربن کاپی قراردیا۔واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی مشہور فنکار کے ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل متعدد بالی ووڈ فنکاروں سے مشابہت رکھنے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...