ترکی کا آذربائیجان کے ساتھ سرحدی علاقے میں فوجی مشقوں کا اعلان

0
171

انقرہ (این این آئی)ترکی نے رواں ہفتے ایران کی سرحد سے متصل علاقے میں آذربائیجان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران نے گذشتہ جمعہ کو آذربائیجان کی سرحد کے ساتھ فوجی مشق کی تھی اور باکو نے اس کے اقدام پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔ ترک وزارتِ دفاع کی خاتون ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بھائی چارہ فوجی مشق 5 سے 8 اکتوبر تک آذربائیجان کے شہر نخچیوان میں کی جائے گی اور اس میں ترکی اور آذربائیجان کی مسلح افواج شرکت کریں گی۔ایران کی بری فوج نے جمعہ کوآذربائیجان کے ساتھ واقع اپنے سرحدی علاقے میں مشقوں کا آغاز کیا تھا۔ایران کو آذربائیجان کے مغربی ممالک اوربالخصوص اسرائیل کے ساتھ تعلقات پراعتراض ہے۔اس کی بری فوج کی مشقوں میں توپ خانے، ڈرونز اور ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا ہے۔