ریاض (این این آئی )یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوسیپ بورل نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت کی ہے اور انھیں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے امکانات سے آگاہ کیا ہے۔انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران سے جلد مذاکرات بحال ہوجائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جوسیپ بورل نے سعودی وزیرخارجہ کے ساتھ الریاض میں ملاقات کے بعد مشترکہ نیوزکانفرنس میں بتایا کہ انھوں نے افغانستان اور یمن کی صورت حال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یورپی یونین خلیجی عرب ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرنے کو تیار ہے۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا کہ انھوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کے ساتھ متعدد دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے ملاقات میں مملکت کے ویژن 2030 کے تحت دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مواقع کا جائزہ لیا ہے۔شہزادہ فیصل نے جوسیپ بورل کویمن میں حوثی ملیشیا کی جنگی کارروائیوں کی سنگینیسے بھی آگاہ کیا اورکہا کہ سعودی عرب یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔انھوں نے اس بات پرزوردیا کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا یمن میں فوجی آپشنز پر مصرہے۔ انھوں نے وضاحت کی کہ یمن میں جنگ بندی کے اقدامات کے باوجود حوثیوں نے مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ایران کے جوہری تنازع کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ الریاض کو تہران کی جانب سے جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش لاحق ہے اور اس کا کردار اس کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کے اعلانات کے منافی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...