کابل(این این آئی)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاھد کا ٹویٹر اکانٹ کوئی وجہ ظاہرکیے بغیر معطل کردیا گیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاھد کے ٹویٹر اکائونٹ پرچار لاکھ فالورز ہیں جب کہ وہ خود کسی بھی دوسرے اکائونٹ کو فالو نہیں کرتے۔ ٹویٹر اکانٹ کی چھان بین سے پتا چلا ہے کہ ذبیح اللہ مجاھد اس پر اب تک 29 ہزار ٹویٹس کرچکے ہیں۔طالبان ترجمان کی ٹویٹر پر تازہ اور آخری ٹویٹ کابل میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے بارے میں ہے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔اگست میں ٹویٹر ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر طالبان ٹویٹر کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے اس کا استعمال کرتے ہیں تو انہیں ٹویٹر کو استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...