کابل میں آپریشن، داعش کے تین جنگجو ہلاک

0
366

کابل (این این آئی )امارات اسلامی کی سیکورٹی فورسز نے کابل کے ضلع میں داعش کے خلاف آپریشن کیا جس میں داعش کے 3 جنگجو مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق آپریشن میں داعش کے جنگجووں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 ہلاکتیں ہوئیں۔اس کے علاوہ سربراہ تحقیقاتی ادارہ کابل پولیس احمد ربانی نے کہا ہے کہ کابل سے قتل، اقدام قتل اور رہزنی میں ملوث 85 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ شہریوں کے تعاون سے کابل کو پرامن شہر بنائیں گے۔