لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے اپنے ہی ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کا 16 ارب روپے کا نادہندہ بن گیا۔پاکستان ریلوے کے مالی وانتظامی حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں، ایک طرف ریلوے انتظامیہ اپنی مال گاڑیاں اور مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کر چکی ہے تو دوسری جانب ادارہ اپنے ہی ملازمین کا 16 ارب کا نادہندہ بن گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ریلوے کے شعبہ فنانس کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2019 سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو تاحال ان کی گریجویٹی کی ساڑھے 5 ارب روپے کی رقم نہیں ملی جبکہ دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے پسماندگان 2014 سے 4 ارب کے واجبات کے منتظر ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان ریلوے کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی ساڑھے 3 ارب روپے کی پنشن بھی واجب الادا ہے جبکہ حاضر سروس ملازمین بھی 3 ارب روپے کی تنخواہ کی ادائیگی کے منتظر ہیں۔ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو تین ماہ سے پنشن میں ادائیگی کی اضافی رقم بھی نہیں ملی جبکہ شعبہ فنانس کے ملازمین کے احتجاج سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بھی رک گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے ساڑھے چھ 6 ارب روپے کا انتظام ہو گیا ہے، جلد ادائیگیاں ہو جائیں گی جبکہ گریجویٹی اور پنشن کے ساڑھے 9 ارب کے واجبات حکومت سے فنڈز ملتے ہی ادا کر دیں گے۔
مقبول خبریں
نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان...
کالا شاہ کاکو(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا،...
وزیراعظم کی کسانوں کو آسان شرائط پر قرض فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔زرعی...
پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے، لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور...
نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیاگیا
لندن (این این آئی)برطانیہ کے محکمہ ٹیکس نے نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ پن کو ختم کر دیا۔محکمہ ٹیکس نے تصدیق...
ارشد ندیم ایک اور بڑے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف
لاہور(این این آئی) پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی...