اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کا معاملہ پر پاکستان پیپلزپارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے، سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پانچ اراکین قومی اسمبلی اور پانچ سینیٹرز کے ہمراہ بیرون ملک جارہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی کی علی الصبح فلائیٹ تھی تاہم رات میں ای سی ایل میں نام ہونے کی تصدیق کے بعد وہ ائیرپورٹ نہیں گئے، جیل سے سزا یافتہ مجرموں کو ملک سے باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر قدغنیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ای سی ایل سے نام ہٹا کر پیشیاں بھگتنے والوں کو بھی ملک سے باہر جانے دیا گیا مگر جیالوں کیلئے الگ قانون ہے، سید یوسف رضا گیلانی دنیا بھر کے قانون سازوں کے سامنے ملک کی نمائندگی کیلئے جانا چاہتے تھے مگر انہیں روک دیا گیا، ملک میں ایک نہیں دو نظام ہیں، اگر ایک سابق وزیراعظم ای سی ایک میں نام ہونے کے باوجود ملک سے باہر جاسکتے ہیں تو دوسرے کیوں نہیں؟ ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...