اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے متفقہ طور پر ملک میں تمام گاڑیوں کی یکساں نمبر پلیٹوں کی سفارش کی ہے۔یہ ہدایات ارکان کے این آر ٹی سی کے دورے کے دوران آئی جہاں انہوں نے نمبر پلیٹوں کی تیاری دیکھی۔این آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) عمران گل نے اراکین کو بتایا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تیار کر رہی ہے جس میں 6 قسم کی سیکیورٹی خصوصیات ہیں جن کی نقل نہیں بنائی جا سکتی۔اراکین کو آگاہ کیا گیا کہ این آر ٹی سی کا وڑن دنیا بھر میں صارفین کے لیے ‘6 سگما’ خصوصیات حاصل کرنے والی ویلیو ایڈڈ سسٹم، حل اور سروس فراہم کرنا ہے۔انہوں نے اراکین کو آگاہ کیا کہ این آر ٹی سی ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سازوسامان کو فروغ دینے والی صنعت کی ایک بڑی تنظیم ہے۔انہوںنے کہاکہ این آر ٹی سی پائیداری کے لیے پرعزم ہے اور مسلح افواج، عوامی اور نجی شعبوں سمیت مختلف بین الاقوامی صارفین کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے اراکین کو آگاہ کیا کہ کارپوریشن کی حکمت عملی اور پالیسیوں نے ملک میں سلامتی اور تکنیکی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں اپنی خدمات کی وضاحت کی۔کمیٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر نے بتایا کیا کہ این آر ٹی سی صارفین کو اعلی معیار کے ٹیلی کمیونیکیشن آلات فراہم کر رہی ہے جو ان کی تمام آپریشنل ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔این آر ٹی سی کے ایم ڈی نے دعویٰ کیا کہ این آر ٹی سی کا مقصد کمپنیوں کے لیے مناسب وقت پر کاروباری ترقی کی صحیح خدمات فراہم کرنا تھا۔عمران گل نے کمیٹی کو بتایا کہ این آر ٹی سی نے مقامی طور پر ڈرون بنائے ہیں جو کہ کھیتوں پر کیڑے مار ادویات دوا چھڑکنے کے لیے استعمال ہوں گے۔کمیٹی نے متفقہ طور پر سفارش کی کہ ملک کی تمام گاڑیوں کی نمبر پلیٹس یکساں بنائی جائیں اور این آر ٹی سی کو یہ تمام نمبر پلیٹس تیار کرنی چاہئیں۔بعد ازاں کمیٹی نے این آر ٹی سی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں منیجنگ ڈائریکٹر این آر ٹی سی عمران گل نے کارپوریشن کی مختلف تجارتی مصنوعات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...