ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ اور سابقہ مِس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کردی۔سعدیہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں نے ہلکے گلابی رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ ایشوریا نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک بھی پہنا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ایشوریا رائے اس سیارے کی سب سے خوبصورت اور پْرسکون خاتون ہیں۔اْنہوں نے لکھا کہ ‘یہ سْن کر میرے پاؤں زمین پر نہیں ٹِک رہے تھے کہ جب ایشوریا رائے نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، ہمیشہ خوش رہیں۔سعدیہ خان نے مزید لکھا کہ ‘مجھے اب اپنی خوبصورتی پر یقین آگیا ہے کیونکہ ایشوریا رائے نے کہا ہے۔ایشوریا رائے اور سعدیہ خان کی تصویر کو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایشوریا رائے نے لی ڈیفیلی لوریل پیرس کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ریمپ پر واک کی جو کہ پیرس فیشن ویک کی میزبانی میں ہونے والا ایک آئوٹ ڈور شو تھا۔ پیرس فیشن ویک میں شرکت کرنے کے لیے ایشوریا رائے کا تقریباََ دو سال کے بعد یہ پہلا بین الاقوامی سفر تھا اور پیرس کے اس دورے پر ان کے شوہر اور اداکار ابھیشیک بچن اور بیٹی ا?رادھیا بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...