کومل عزیز کی امریکہ میں بھارتی اداکار سنجے دت سے اتفاقیہ ملاقات

0
207

لاہور( این این آئی)سیروتفریح کی غرض سے امریکہ میں موجود اداکارہ کومل عزیز کی بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی ہے ۔اداکارہ نے انسٹا اسٹوریزمیں سنجے دت کے ساتھ تصویر شیئرکی جو امریکہ کے کسی شاپنگ مال میں لی گئی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ملاقات اتفاق سے سنجے دت سے ہوئی۔امریکہ سے بزنس کی تعلیم حاصل کرنے والی کومل لاس اینجلس میں پرانے دوستوں کے ساتھ سنہری یادیں تازہ کررہی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر فالوورز کیلئے وہاں کے شب وروزکی کافی تصاویر شیئرکی ہیں۔