روس کا 20 اکتوبر کو شیڈول مذاکرات میں طالبان کو دعوت دینے کا اعلان

0
218

کابل(این این آئی)افغانستان کے لیے روسی نمائندہ ضمیر کابولوف نے کہا ہے کہ ماسکو میں افغانستان سے متعلق 20 اکتوبر کو شیڈول مذاکرات میں طالبان کو دعوت دی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ضمیر کابولوف نے چین، بھارت، ایران اور پاکستان پر مشتمل مذاکرات میں طالبان کو نمائندگی کے لیے دعوت دینے کے حوالے سے روسی صحافی کے سوال پر جواب میں کہا کہ ہاں۔ماسکو میں مذاکرات 12 اکتوبر کو افغانستان کے حوالے سے جی 20 سربراہی کانفرنس کے بعد ہوں گے، جس کا مقصد طالبان کے قبضے کے بعد ملک میں انسانی بحران سے بچنے لیے راستے نکالنا ہے۔ضمیر کابولوف سے پوچھا گیا کہ کیا روس کوئی امداد بھی افغانستان کو دے گا جہاں انسانی بحرانی بدتر ہوتا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار خبردار بھی کرچکے ہیں؟انہوں نے جواب دیا کہ روس ایسا کرے گا لیکن تفصیلات تاحال واضح نہیں ہیں، اس پر کام جاری ہے اور کارگو بھی جمع کیا جارہا ہے،روس نے طالبان کے ساتھ ملاقاتیں کیں لیکن تاحال ان کی حکومت تسلیم نہیں کی جبکہ روس میں طالبان پر دہشت گرد گروپ کے طور پر پابندی عائد ہے۔