نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے کہا ہے کہ ستمبر میں خوراک کی قیمتیں عالمی سطح پر مسلسل دوسرے مہینے بڑھ کر 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روم میں قائم فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)نے 2021 میں ریکارڈ عالمی اناج کی پیداوار کا بھی تخمینہ لگایا لیکن کہا کہ یہ پیش گوئی کھپت سے آگے نکل جائے گی۔ایجنسی کے ڈیٹا کے مطابق ایف اے او کا فوڈ پرائز انڈیکس جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ تجارت کی جانے والی اشیائے خورونوش کی بین الاقوامی قیمتوں پر نظر رکھتا ہے، گزشتہ ماہ اوسطا 130 پوائنٹس رہا جو ستمبر 2011 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔اگست کے لیے نظر ثانی شدہ 128.5 پوائنٹس کا تخمینہ لگایا گیا جو اس سے قبل 127.4 پوائنٹس دیا گیا تھا۔سالانہ بنیادوں پر ستمبر میں قیمتوں میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا۔زرعی اجناس کی قیمتوں میں گزشتہ ایک سال میں تیزی سے اضافہ ہوا، جو فصلیں خراب ہونے اور ایشیائی ملک چین کی طلب میں اضافے کی وجہ سے سامنے آیا۔ایف اے او کا سیریل پرائز انڈیکس گزشتہ مہینے کے مقابلے میں ستمبر میں دو فیصد بڑھ گیا، گندم کی قیمتوں میں تقریبا 4 فیصد اضافہ ہوا۔اقوام متحدہ کی ایجنسی نے زیادہ طلب کے درمیان برآمد کے لیے دستیابی میں کمی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ایف اے او کے سینئر اکنامسٹ عبدالرضا نے ایک بیان میں کہا کہ اہم اناج میں گندم آنے والے ہفتوں میں توجہ کا مرکز ہوگی کیونکہ قیمتوں میں تیزی سے اضافے پر قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کھانے کے تیل کی قیمتیں رواں مہینے 1.7 فیصد بڑھ گئی ہیں جو سالانہ بنیاد پر تقریبا 0 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے کیونکہ پام آئل کی قیمتیں مضبوط درآمدی طلب اور ملائیشیا میں مزدوروں کی قلت کی وجہ سے بہت بڑھ گئی ہیں۔ایف اے او کے مطابق ستمبر میں چینی کی عالمی قیمتوں میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ برازیل کی جانب سے برآمدات میں کمی کرنا اور بھارت اور تھائی لینڈ میں پیداوار زیادہ ہونا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...