11سال کی عمر میں پہلا سکیچ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبد القدیر خان کا بنایا تھا’رابی پیرزادہ

0
214

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر بادکہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میںجب 11سال کی تھی تو اس وقت اپنی زندگی کا پہلا سکیچ ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبد القدیر خان کا بنایا تھا،ہماری قوم کی ایک عادت ہے کہ ہم زندہ لوگوں کی قدر نہیں کرتے اور ہمیں اپنی اس روایت کو بدلنا ہوگا۔ ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال پہاڑ جیساصدمہ ہے ،انہوں نے اس قوم کیلئے جوخدمات سر انجام دیں اس کی قیمت ادا نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم سے اپیل کرتی ہوںڈاکٹرعبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اپنے گھروں ،پارکوں یا جہاں بھی جگہ ملے ان کے نام کا ایک ،ایک پودا ضرور لگائیں۔انہوںنے کہا کہ یہ بات شاید کسی کو پتہ نہیں ہوگی کہ جب میں گیارہ سال کی تھی تو میں نے پہلی سکیچ پورٹریٹ ڈاکٹرعبد القدیر خان کی بنائی تھی۔