ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار راج ببر نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈرگ کیس میں گرفتاری پر شاہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائٹر کا بیٹا ہے، یقیناً فائٹ بیک کریگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ممبئی میں لنگر انداز گوا جانے والے کروز شپ پر جاری پارٹی میں منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان سمیت کئی افراد کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے گرفتاری کے بعد سے کئی بالی ووڈ شخصیات نے شاہ رخ کی حمایت کی، ان میں اب نیا اضافہ ان کے مایا میم صاحب کے شریک اداکار راج ببر ہیں۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں راج ببر نے کہا کہ سخت حالات سے شاہ رخ خان گھبرانے والے نہیں۔انہوں نے آریان کو فائٹر کا بیٹا بھی قرار دیا، انکا مزید کہنا تھا کہ آج آریان سخت حالات سے نبرد آزما ہوکر بہت کچھ سیکھ کر نکلیں گے، پلٹ کر اسکا مقابلہ کرینگے، میری نیک تمنائیں آریان کے ساتھ ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...