لاہور(این این آئی)پاکستانی گلوکار اور ریکارڈ پروڈیوسر فہد ہمایوںنے کوکا کولا پر میوزک چرانے کے الزام کے تحت قانونی نوٹس بھیجا ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کوکا کولا کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا جس کے آخر میں کوک اسٹوڈیو کا 13واں سیزن جلد شروع ہونے کی نوید سنائی گئی تھی۔اشتہار میں میشا شفیع کی آواز میں ‘نیہڑے آ’ گانے کے بول اور میوزک بھی شامل تھا جسے صارفین کی جانب سے کافی زیادہ پسند بھی کیا گیا تھا۔بعدازاں میشا شفیع نے 2 علیحدہ ٹوئٹس میں مداحوں کو سیزن 13 کے جلد آغاز اور پھر اپنی واپسی سے متعلق آگاہ کیا تھا جو 4 سال بعد پانچویں مرتبہ کوک اسٹوڈیو کا حصہ بننے کیلئے تیار ہیں تاہم اب مشروبات بنانے والی کمپنی کوکا کولا کے حال ہی میں جاری کیے گئے اشتہار جسے ‘کوک اینڈ میوزک’ کا نام دیا گیا ہے پر فہد ہمایوں کا میوزک چرانے کا الزام لگایا گیا ہے۔فہد ہمایوں نے 2011 میں ‘نیہڑے آ’ گانے کا ورژن ریلیز کیا تھا اور ان کے مطابق اسے اب کوکا کولا نے اپنے اشتہار میں استعمال کیا۔ان کے گانے کے منفرد بول سے لے کر گٹار، اس کے سْر، تال، میوزک اور یہ گانا اب کوکا کولا کے سوشل میڈیا ٹیزرز کا حصہ ہیں جو یوٹیوب، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کافی زیادہ مقبول بھی ہوئے ہیں
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...