نیب صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

0
293

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب صدارتی آرڈیننس کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ اسلام آباد کے شہر کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ 8 اکتوبر دو ہزار اکیس میں وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا گیا،ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے۔درخواست میں سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیادرخواست میں کہاگیاکہ عدالت 8اکتوبر کے نیب آرڈیننس کو کالعدم قرار دے۔