اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضروریہ آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے قانون بنا کرکابینہ کے حوالے کر دیا ہے، 2018 سے کہہ رہا ہوں کہ بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔فوادچوہدری نے کہا کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، خیبر پختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، یہ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔وزیراطلاعات نے بتایا کہ اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب بہترین علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے، صرف سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...