بیجنگ(این این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا جزیرے کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان بظاہر سرکاری پروٹوکول کے برعکس نظر آتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ بیجنگ کی جانب سے جزیرہ تائیوان پر بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دبا ئوکے تناظر میں، امریکا تائیوان کے دفاع کا عزم رکھتا ہے۔ چین اور تائیوان سے متعلق امریکا کی جو پالیسی رہی ہے اس تناظر میں بظاہر یہ بیان سرکاری پرٹوکول کے بر عکس ہے۔ صدر جو بائیڈن نے ایک ٹائون ہال تقریب میں کہا کہ امریکا تائیوان کے دفاع کے لیے آئے گا، جس نے چین کی خود مختاری کو قبول کرنے کے لیے بیجنگ کی جانب سے بڑھتے ہوئے فوجی اور سیاسی دبا ئوکی شکایت کی ہے۔اپنے قوانین کے تحت واشنگٹن تائیوان کو اپنے دفاع کے لیے ذرائع فراہم کرنے کا پابند تو ہے، تاہم وہ اس حوالے سے طویل عرصے سے اس مبہم اسٹریٹیجک پالیسی پر عمل پیرا ہے کہ آیا وہ چینی حملے کی صورت میں فوجی مداخلت کرے گا یا نہیں۔
مقبول خبریں
متفقہ آئین کا تمام تر کریڈٹ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے رفقاء...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستو ر کے حوالے سے اپنے پیغام میں قوم کو مبارکباد دی ہے...
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا...
ٹیم میں واپسی کو ثقلین مشتاق سے جوڑا جاتا ہے تو دکھ ہوتا ہے،...
لاہور(این این آئی)ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سُسر ثقلین مشتاق کے کردار کے...
ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو...
نئی دہلی (این این آئی)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں...
اسلام آباد،وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بیلاروس چلے گئے، وہ بیلاروس کے صدر کی دعوت پر سرکاری دورہ...