صنعاء (این این آئی) یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے مآرب شہر کے قریب دو علاقوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے 105 ارکان کی ہلاکت کا اعلان کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحاد نے ایک بیان کہا کہ اس نے مآرب کے شمال مغرب میں تقریبا 30 کلومیٹر دور الکسارا اور 50 کلومیٹر جنوب میں الجوبا میں 26 ٹارگٹنگ آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں 13 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں اور 105 حوثی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اتحادی فوج نے اعلان کیا کہ اس کی اہدافی کارروائیوں میں 85 حوثی جنگجو ہلاک اور 9 فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الجوبا اور الکسارا میں 21 حوثی گاڑیوں اور عناصر کو نشانہ بنایا۔عرب اتحاد نے مآرب کے آس پاس تقریبا دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے روزانہ کی بنیاد پر جاری فضائی حملوں میں 1900 سے زیادہ حوثی مارے گئے تھے۔گذشتہ فروری میں حوثیوں نے مآرب پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک لڑائیوں میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئیں اور 55,000 سے زیادہ لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...