اسلام آباد (این این آئی)گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے بے بی شارک میوزک پر شوہروں کے دْکھ بیان کرتے گیت ‘بیوی شک کرتی ہے’ کے ہر جانب چرچے ہیں۔ابرار الحق نے اپنے نئے گانے ‘بیگم شک کرتی ہے’ میں پاکستانی بیگمات کے رویے کو مزاحیہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں اداکارہ صبا قمر نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔گانے میں ابرار الحق نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ، اور گانا ‘شدید شادی شدہ’ لوگوں کے نام کیا۔اس گانے کو ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے ابرار الحق نے لکھا کہ یہ گانا ان تمام افراد کی نذر کرتا ہوں جو کہ کچھ زیادہ ہی شادی شدہ ہیں، یعنی ‘رن مرید’ ہیں۔’بیگم شک کرتی ہے’ میں ابرارلحق کے گانے کا انداز بالکل مقبول ترین کورین گانے ‘بے بی شارک ڈوڈو’ جیسا ہے، گانے کی ویڈیو میں یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ‘بے بی شارک’ کے حوالے سے ابرار الحق ایک تنازعے کا شکار بھی ہوئے تھے۔ابرار الحق کا یہ گانا 25 اکتوبر کو ریلیز ہوا ہے اور اب تک اسے دیکھنے والوں کی تعداد 70 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...