نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں چار ملزمان کو 2013 میں پٹنہ میں نریندر مودی کے جلسے سے قبل بم دھماکہ کرنے پر سزائے موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔گاندھی میدان میں ہونے والے اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 89 سے ز ائد زخمی ہوئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کی خصوصی عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید، دو کو دس سال قید اور ایک ملزم کو سات سال قید کی سزا سنائی ۔عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے گئے چھ افراد کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے ہے۔20213 میں بھارتی وزیراعظم دھماکے ہونے تک جلسے کے لیے نہیں پہنچے تھے لیکن جلسہ گاہ پر ہزاروں کی افراد میں لوگ جمع ہو چکے تھے۔دھماکوں کے بعد وہ جلسہ گاہ پہنچے اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کیا تاہم اس دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔تحقیقاتی ایجنسی نے 22 اگست 2014 کو 11 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا تھا جس کے بعد عدالت میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...