امریکا اور چین کے مابین ماحولیاتی ڈیل ،عالمی برادری کا خیر مقد م

0
212

لندن (این این آئی)برطانوی علاقے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس میں امریکا اور چین کے درمیان طے پانے والی ڈیل کا اقوام عالم نے خیرمقدم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ڈیل کے تحت دونوں ممالک نے سن دو ہزار پندرہ کی طے شدہ پیرس کلائمٹ ڈیل کے مطابق عالمی درجہ حرارت کو ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان دونوں ممالک نے ماحول کی بہتری کے لیے مناسب اقدامات پر عمل پیرا ہونے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ دوسری جانب اس ڈیل پر ماحول دوست تنظیموں کا ردعمل محتاط ہے۔ گرین پیس کے مطابق چین اور امریکا کواس ڈیل پر قائم رہتے ہوئے اس کا عملی ثبوت پیش کرنا ہوگا۔