پاکستان فائنل میں پہنچے تو وزیر اعظم دیکھنے ضرور جائیں ، وزیر اطلاعات

0
209

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ اگر ہم فائنل میں پہنچے تو وزیراعظم فائنل دیکھنے ضرور جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم جس طریقے سے آج شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے، ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر سٹار بننے کا موقع ہے، پانچ مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے،