اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے ارکان بھی اب ان ساتھ نہیں رہے،انتخابی نظام صرف ایک فرد یا جماعت کی مرضی سے تبدیل نہیں ہوگا، ای وی ایم پر تحریک انصاف کے علاوہ سب کو تحفظات ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت کا دعوہ غلط ہے کہ ہم نے رابطہ کر کے اجلاس منسوخ کرنے کا کہا ہے، حکومت نے اتحادیوں کے الگ ہونے کے ڈر سے مشترکہ اجلاس منسوخ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کسی سے اتفاق رائے پیدا نہیں کی، حکومت کے اتحادی اور تحریک انصاف کے اپنے ارکان بھی اب ان ساتھ نہیں رہے، انتخابی نظام صرف ایک فرد یا جماعت کی مرضی سے تبدیل نہیں ہوگا،ای وی ایم پر تحریک انصاف کے علاوہ سب کو تحفظات ہیں، مانگے تانگے کے اتحادی اب حکومت کے ساتھ نہیں کھڑے، اجلاس منسوخ کرنے کا مطلب حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں اور وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...