اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق میں تمام شہری ہیلتھ انشورنس کارڈ سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے صحت کارڈ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا ہے، پنجاب اور وفاق میں تمام شہری ہیلتھ انشورنس کارڈ سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ انہوںنے کہاکہ غریب اور متوسط طبقے کے شہری بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے، فاٹا، تھرپارکر، آزاد جموں کشمیر اور کے پی کے میں تمام افراد کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پانچ سو سے زائد پرائیویٹ اور پبلک ہسپتال صحت سہولت کے پینل پر موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی او لین ترجیح ہے، غریب اور متوسط طبقے کے شہری صحت کارڈ سے فائدہ اٹھاسکیں گے ۔