لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کیلئے اپنے گھر والوںکے سامنے بڑی مزاحمت کی اوریہی نہیں بلکہ دھمکی کے طو رپر نیند کی گولیاںبھی کھا لی تھیں، اپنی ضدپر ڈٹے رہنے کی وجہ سے والد سے کئی بار مار بھی کھائی ہے۔ ایک انٹرویو میں نرگس نے کہا کہ مجھے شوبزمیں آنے کا جنون کی حد تک شوق تھا اور جب میں نے اپنی والدہ کے توسط سے والد سے شوبزکی میں جانے کی بات کی توانہوںنے سختی سے منع کر دیا ۔ میںبھی اپنی ضد پر قائم رہی اورکئی بار مار بھی کھائی اور آخری حربے کے طو رپر ایک بار نیند والی گولیاں بھی کھا لیں جسکے بعد والد محترم میری ضد کے سامنے ہار مان گئے اور میں شوبز کی دنیا میں آگئی ۔مجھے کامیابیاںملنے پر پھر والد صاحب بھی بہت خوش ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات دنیا میں وسیلے بناتا ہے اورمیں نے بھی کسی کے وسیلے سے اسٹیج اورفلم کی دنیا میں قدم رکھا اورمیں اس شخص کو ساری زندگی فراموش نہیں کر سکتی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...