اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس میں واضح کیاہے کہ گیلانی نااہلی کیس، آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو فیصلہ کر دیں گے۔پیر کو سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف ویڈیو اسکینڈل اور نااہلی کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی اور ناصر درانی پر مشتمل 2 رکنی کمیشن نے الیکشن کمیشن میں کی۔ممبر بلوچستان الیکشن کمیشن نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے نے جواب جمع کرانا تھا، معاون وکیل نے بتایا کہ علی حیدر کے وکیل ہائیکورٹ میں مصروف ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے بھی التواء کی استدعا کی گئی ہے۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے کہا کہ نہ درخواست گزار ہیں اور نہ ہی جواب دہندہ ہے، ممبر بلوچستان شاہ محمدکانے کہا کہ اس طرح تو یہ کیس لٹکا ہی رہے گا، اس پر معاون وکیل نے کہاکہ عدالت مہلت دے تو جواب جمع کرا دیں گے۔الیکشن کمیشن بلوچستان کے ممبر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب نہ آیا تو کیس کا فیصلہ کر دیں گے۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...