اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کہاہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا نامناسب عجلت میں بلایاجانا آپ کے مقام کو متنازعہ بناتا ہے،آپ نے مشترکہ اپوزیشن کو پارلیمانی روایات، قاعدے اور طریقہ کار کی پاسداری اوراس پر عمل کی یقین دہانی کرائی تھی،قومی اہمیت کے بلِز پر آپ کے جانبدارانہ روئیے اور مشترکہ اجلاس بلانے پر ایوان کے کسٹوڈین کے طورپر آپ پر اعتماد نہیں رہا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل اس بہیمانہ اور قابل مذمت غلطی کی آپ فوری اصلاح کریں۔ بدھ کو اپوزیشن لیڈر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیاکہ میں نے 14 نومبر کو آپ کو خط لکھا تھا، 12 نومبر کے آپکے خط میں اتفاق رائے سے قومی امور طے کرنے سے اتفاق ہوا تھا۔ انہوںنے کہاکہ قانونی مسودوں پر اتفاق رائے کے لئے میں نے جامع تجاویز آپ کو دیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ بدقسمتی سے آپ کا کوئی جواب نہیں آیا، آپ کے ارادوںپر شک پیدا ہوگیا ہے ،بِلز پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی ہماری تجاویز پر غور کے بجائے 16 گھنٹے قبل مشترکہ اجلاس کا نوٹس ملا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا اس طریقے سے قومی اہمیت کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے؟: ،ہونے والی قانون سازی پر پاکستان کی تاریخ آپ کو یاد کرانا چاہتا ہوں۔
مقبول خبریں
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...