اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے متحد ہونے سے حکومت کو ایک کے بعد ایک شکست کا سامنا ہو رہا ہے،اگر اپوزیشن متحد ہوجاتی ہے تو عوام کی آواز بن سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔بدھ کو متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن متحد ہوجاتی ہے تو عوام کی آواز بن سکتے ہیں اور کامیاب ہو سکتے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ جس طریقے سے حکومت اور اتحادی ایکسپوز ہو چکے ہیں وہ قوم کے سامنے ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے ہر حربہ استعمال کیا، دبائو ڈالنے کی کوشش کی، ہر طرف سے فون کالز کرائی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سنا ہے کہ ایک حکومتی ممبر جو شاید نہیں آنا چاہ رہے تھے، ان کے گھر پولیس پہنچی، اس حکومتی رکن کے گھر انتظامیہ بھی پہنچی کہ آپ کو تو زبردستی لے جائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اپوزیشن کے جو سارے ممبران یہاں موجود ہیں ان سب کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اٰپ کو یہاں پہنچانے کے لیے ایسے طریقہ کار اپناتے ہی نہیں، اپوزیشن ارکان یہاں ہیں تو اپنے اصولوں کی وجہ سے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جو کچھ مشترکہ اجلاس میں ہورہا ہے اس کے باوجود اپوزیشن پھر بھی متحد ہے، اپوزیشن ایسے ہی متحد رہی تو ان شاء اللّٰہ ہم اس گرتی ہوئی دیوار کو گرا دیں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...