نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے ہاتھوں یو این کے عملے کے دو کارکنوں کی گرفتاری اور انہیں حراست میں لینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوگریک نے اقوام متحدہ کی جانب سے ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے عملے کے دو ارکان کو بغیر کسی جواز یا الزام کے حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتاری کے بعد ان کے دفتر یا خاندان کو ان سے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی۔بیان کے مطابق حوثیوں کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود یمن کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے، کہ دونوں ملازمین کو رہا کر دیا جائے گا مگر اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ملازمین ابھی تک حراست میں ہیں۔ ڈوگریک نے کہا کہ دو کارکنوں کی گرفتاری اقوام متحدہ کے مراعات اور استثنی کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام ان یقین دہانیوں کی براہ راست خلاف ورزی جو ہمیں گذشتہ ہفتے موصول ہوئی تھیں۔انہوں نے حراست میں لیے گئے بین الاقوامی عملے کی شناخت اور ان کی حراست کی جگہ ظاہر کیے بغیر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...