حیدر آباد(این این آئی)بھارتی گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اسلام کی خاطر موسیقی کو خیرباد کہہ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ موسیقی خیرباد کہہ رہے ہیں کیونکہ اسلام میں میوزک حرام اور ممنوع ہے۔روحان ارشد نے11 نومبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں اللہ تعالی کی طرف سے ہدایت ملی ہے جس کے بعد انہوں نے موسیقی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے سے خوش ہوں اور اس کے بارے میں کبھی دوسرا خیال نہیں آیا، میں اپنے آپ کو موسیقی سے متعلق کچھ کرنے سے روکوں گا، میں جانتا ہوں کہ موسیقی اسلام میں گناہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خدا میری زندگی میں کچھ کرنے میں مدد کرے گا لیکن میں یوٹیوب پر مواد اپ لوڈ کرنا نہیں چھوڑوں گا۔واضح رہے کہ روحان ارشد نے 2019 میں ریلیز ہونے والے اپنے ریپ گانے میا بھائی کے بعد شہرت حاصل کی تھی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...