ملک کو تیزترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم یافتہ خواتین کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

0
191

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کو تیزترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم یافتہ خواتین کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ، خواتین کو مالی طور پر با اختیار بنانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرض دئیے جارہے ہیں۔ جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے لینگ لینڈز سکول اینڈ کالج کی طالبات کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت پرنسپل لینگ لینڈ کالج اینڈ اسکول کی پرنسپل مس کیری شوفیلڈ نے کی۔ صد رمملکت نے کہاکہ ملک کو تیزترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیم یافتہ خواتین کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے ملک کو زیادہ سے زیادہ تعلیم یافتہ خواتین کی ضرورت ہے ، خواتین کو مالی طور پر با اختیار بنانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروباری قرض دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر قرض دیے جارہے ہیں، خواتین کی مالی شمولیت کیلئے حکومت تعلیم اور ہنر مند بنانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے لینگ لینڈز اسکول نے میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں پروفیشنل افراد پیدا کیے ۔صدر مملکت نے اسکول کی انتظامیہ اور پرنسپل کی چترال میں معیاری تعلیم کے فروغ میں خدمات کو سراہا۔