موسمِ سرما کے دوران گیس کی فراہمی مستحکم رکھی جائے گی، حماد اظہر

0
210

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کے برآمدی شعبے سے ایک کامیاب ملاقات کی ہے،یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ موسمِ سرما کے دوران انہیں گیس کی فراہمی مستحکم رکھی جائے گی۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ جس کے بدلے وہ بہت زیادہ گیس استعمال کرنے والے نجی پاور پلانٹس کو بند کر کے نیشنل گریڈ پر لائیں گے۔