اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے ایک ترقی پسند اور مضبوط عالمی آواز ہے، بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا۔ بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاکہ بچے ہمارے لیے خوشی اور محبت لاتے ہیں اور سادگی اور معصومیت کی مثال دیتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ بچوں کو سازگار حالات فراہم کیے جائیں جن میں وہ اپنے خوابوں اورصلاحیتوں کو پورا کرنے کے قابل ہوں۔انہوںنے کہاکہ اس دن ہم ہر بچے کے سیکھنے اور پھلنے پھولنے کے لیے ایک محفوظ اور ذمہ دار ماحول کو یقینی بنانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ آج بچے پرتشدد تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، عدم مساوات، نسل پرستی، امتیازی سلوک اور غربت سے آزاد نہیں ہیں۔وزیر خارجہ نے کہاکہ بچے بین الاقوامی معاہدوں میں درج اپنے حقوق کے لیے مزید کچھ کرنے کے لیے ہم سے امید کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ تعلیم اور صحت کی فراہمی ،محفوظ اور صحت مند ماحول کی تخلیق ان کے بنیادی حقوق میں شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ کورونا وبا نے دنیا بھر کے بچوں کو درپیش سماجی، اقتصادی، صحت اور تعلیم سے متعلق چیلنجوں کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے ایک ترقی پسند اور مضبوط عالمی آواز ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بچوں کے حقوق سے متعلق بین الاقوامی کنونشن پاکستان کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ تھا، پاکستان نے اپنے بچوں کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ احساس نشو نما پروگرام، احساس اسکول وظیفہ پروگرام، زینب الرٹ قانون سازی اور بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن اسی عزم کا مظہر ہیں۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...