اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جعل سازی کا انکشاف ہوا ہے۔جعل سازی پر افسران کے خلاف کاروائیوں کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی،پی ایم ڈی یو نے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعل سازی پر انکوائری رپورٹ تیار کی جس کے مطابق عوامی شکایات پر کارروائی سے متعلق غلط بیانی پر سرکاری افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 154،کے پی کے 86،سندھ کے 3 اور وفاق کے 11 افسران کے ڈیش بورڈز کی تحقیقات کی گئیں، جن میں پنجاب کے 44 ، کے پی کے 39 ، سندھ کے 3 سرکاری اہلکار جعل سازی کے مرتکب قرار پائے۔ جعل سازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین معطل کر دیے گئے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی مسائل کے حل سے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں، شہریوں کی شکایات کے حل پر غلط بیانی کرنے والے افسران سے رعایت نہیں کی جائے گی۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...