نادرا نے 5 کروڑ 9 لاکھ سے زائد بچوں کو رجسٹر کر لیا

0
196

لاہور( این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے ملک کے 5 کروڑ 9 لاکھ 52 ہزار 898 بچوں کو رجسٹر کر لیا ۔ترجمان کے مطابق غیر رجسٹرڈ بچوں کو رجسٹر کرنے کے لیے نادرا نے 48 موبائل رجسٹریشن وین تعینات کی ہیں، اب تک 2 ہزار 524 یتیم بچوں کو بھی رجسٹر کیا جا چکا ہے۔160 یتیم بچے ایسے ہیں جن کے والدین کا معلوم نہیں ان کو بھی حال ہی میں رجسٹر کر لیا گیا ہے۔ نادرا قدم بہ قدم شمولیتی رجسٹریشن کی طرف بڑھ رہا ہے، اور یہ اس سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔نادرا حکام کے مطابق رواں سال یتیم خانوں میں رہائش پذیر تمام بچوں کی رجسٹریشن مکمل کر لی جائے گی، یہ قدم یتیم بچوں یا ان لوگوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے جن کے والدین علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔