فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوں’ریشم

0
157

لاہور( این این آئی)ناموراداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ دوستوں کو میری شاعری بڑی پسند ہے اور جہاںبھی دوستوںکی محفل ہوتی ہے شعر سنانے کااصرارکیا جاتاہے ، فنکار بڑا حساس ہوتا ہے لیکن میں کچھ زیادہ ہی حساس ہوں۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ جینا چاہیے اور وہی لوگ زندگی کو جیتے ہیں جو زندہ دل ہوتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ لوگوں سے روٹھ کر اوراداس رہ کر یا اپنے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر کر اورلوگوں سے محبت اور چاہت کا اظہار کر کے دن گزارناچاہتے ہیںکیونکہ دن توگزر ہی جائے گا اور ایسے ہی ہفتے،مہینے اورسالوںگزرجائیں گے۔ریشم نے کہا کہ کتابیں پڑھنے کا شوق ہے اورشعرو شاعری سے زیادہ لگائو ہے اس لئے شعر بھی کہہ لیتی ہوں ۔ شعر کے الفاظ کوخوبصورتی کے ساتھ اداکرنا بھی ایک ہنر ہے اورہر کسی کو اس پر دسترس نہیں ہوتی۔