جن لوگوں کے پاس بیرونِ ملک پاسپورٹ ہے وہ ہم سے زیادہ محبِ وطن ہیں،شہباز گل

0
258

اسلام آباد (این این آئی) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس بیرونِ ملک پاسپورٹ ہے وہ ہم سے زیادہ محبِ وطن ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کا دل نہ دکھایا جائے، یہ اپنا حق مانگ رہے ہیں،اوورسیز کو حق دینے کی بات ہوتی ہے تو سیاسی جماعتوں کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے باہر اوورسیز پاکستانیوں کے مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل کا کہنا تھا کہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ دھرنا دیں، بھوک ہڑتال کریں، میں بھی اس میں شریک ہوں گا۔اوورسیز پاکستانیوں کا دل نہ دکھایا جائے، یہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملکی خزانہ لوٹنے والے احتساب سے بچنے کیلئے حیلے بہانوں کا سہارا لے رہے ہیں ،درباری احتساب کے عمل کو معیشت سے جوڑ کر آقاؤں کی خوشنودی چاہتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاج کے بعد آئی ووٹنگ کے قانون پر عمل کے حوالے سے یاداشت الیکشن کمیشن جمع کرائی جس میں الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق 90 دن میں اقدامات کرنے کا مطالبہ درج ہے۔