لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے ملکی معاشی صورتحال کو خطرناک ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت رہی تو آئندہ برس قرض پر سود کی ادائیگی کے بعد دفاع، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اورحکومت چلانے کے لئے بھی قرض لینا پڑے گا،کرنٹ اکانٹ خسارے میں تاریخی اضافہ کے نتیجے میں ڈالرز میں قرض لینا پڑے گا ڈالرز میں قرض نہ لیا تو پھر غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گریں جس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ اپنے بیانم میں انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے کہ ماضی کے قرض کی ادائیگی کے لئے قرض لے رہی ہے، معاشی ماہرین اس جھوٹ کا پردہ چاک کرچکے ہیں ،حقائق اور دستاویزات پی ٹی آئی حکومت کے اس جھوٹ کی نفی کررہے ہیں، یہ سب قرض قومی معیشت کی تباہی، غلط فیصلوں اور معاشی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ، قومی آمدن میںکمی، معاشی جمود، شرح سود میں اضافے جیسی غلط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت کو قرض پر چلنی والی معیشت بنادیا گیا ،نوازشریف دور میں قومی معیشت ، قومی آمدن بڑھ رہی تھی، شرح ترقی میں اضافے سے معیشت دوبارہ زندہ ہورہی تھی ،آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد میں بارود بھرنے کے مترادف ہے۔انہوںنے کہا کہ دو شرائط ایسی مانیں گئیں جو پہلے کبھی نہیں مانی گئیں ،موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی پارلیمنٹ سے بل منظور کرانے کی شرط منظور کرکے ملکی مفاد پر گہری ضرب لگائی ہے ،آئی ایم ایف کی یہ شرط پارلیمان کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش ہے ،اسٹیٹ بنک ایکٹ، سپلمنٹری ٹیکس لاز بل اسی شرط کا حصہ ہے ،حکومت کی بندوق پارلیمنٹ کی کنپٹی پر رکھ کر پاکستان کے عوام کے مفاد کے خلاف قانون سازی کرائی جارہی ہے ،ملک پر قرض کا بوجھ 55.5 ٹریلین روپے سے بڑھ جانا ثبوت ہے کہ معیشت نہیں چل رہی، حکومت فیل ہوچکی ہے ،تین سال تین ماہ میں 20.5 ٹریلین پبلک ڈیٹ اور ادائیگیوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران نیازی صاحب نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر دعوی کیا تھا کہ 10 ہزار ارب قرض میں کمی لائیں گے،20.5 ٹریلین قرض بڑھنے کے ذمہ دار عمران نیازی صاحب اور ان کی نااہلی وکرپشن ہے ،موجودہ حکومت کے ہر نئے دن کا مطلب پاکستان کو معاشی ڈیڈ اینڈ کی طرف لے جانا ہے ،پانچ سال پی ٹی آئی برسراقتدار رہی تو پاکستان میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ دینے کے لئے بھی پیسے نہیں ہوں گے ،پانچ سال پی ٹی آئی نے مکمل کئے تو پاکستان پر قرض اور ادائیگیوں کا کل بوجھ دوگنا سے بھی بڑھ جائے گا، یہ پاکستان کی بقا ء کا سوال ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...