پیپلز پارٹی انارکی پھیلا کر سیاست نہیں کرنا چاہتی، خورشید شاہ

0
165

اسلام آباد(این این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انارکی پھیلا کر سیاست نہیں کرنا چاہتی، حکمرانی آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ملک عزیز ہے۔خورشید شاہ پیپلز نے پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی تب وجود میں آئی جب لوگوں کی زبانوں پر تالے تھے، پیپلز پارٹی کے وجود سے قبل عوام کا برا حال تھا، عوام کا برا حال تھا جس پر ذوالفقار علی بھٹو نے سیاسی جماعت بنانے کا سوچا۔خورشید شاہ نے کہا کہ قوم دن بدن مقروض ہوتی جارہی ہے، جو 2008ء میں پچھتر ہزار کا مقروض تھا آج سوا دو لاکھ کا مقروض ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی استعفیٰ نہیں دے گی، استعفیٰ کسی بات کا حل نہیں ہوتا، 1997ء میں پیپلز پارٹی کے پاس 17 سیٹیں تھیں لیکن دباؤ کے باوجود استعفیٰ نہیں دیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ آدھے گھنٹے کے اندر تیس چالیس بل پاس کر دیتی ہے، یہ پارلیمنٹ نہیں بلکہ بابو کا آفس بن گیا ہے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے اندر اسٹیمپ چھاپ لوگ آئیں۔اْنہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ سے عوام کے مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہیے، نہیں چاہتے کہ ایسے حالات ہوں جہاں انارکی پھیلائی جائے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کو ادھار بھی دیا جاتا ہے تو بہت زیادہ سود پر دیا جاتا ہے۔