چٹاگانگ (این این آئی)پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کرلی،عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، پاکستانی کھلاڑی نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری میں91 رنز بنائے،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شرو ع ہوگا۔چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ذمہ دارانہ کھیل جاری رکھا تاہم 151 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق کی اننگز اختتام پذیر ہوئی جو 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔عابد علی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 12 چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تیج الاسلام کا شکار بنے۔اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے میزبان ٹیم کے باؤلرز کو مزید کوئی وکٹ لینے کا موقع نہیں دیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کراتے ہوئے 202 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔اظہر علی 24 اور بابر اعظم 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔عابد علی کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے اوپنرز کے شاندار کھیل اور سنچری شراکت کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی۔قبل ازیں بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں اوپنرز کے شاندار آغاز کے باوجود 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں،دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔پہلی اننگز میں 44 رنز کی برتری کی بدولت بنگلہ دیش نے پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔
مقبول خبریں
آرمی چیف کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے میجرجنرل امجدحنیف اور میجرطلحہ منان...
راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عظیم قربانیوں پر اپنے شہدا کے اہل خانہ کاجتنا شکریہ ادا...
بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس، مفتاح اسماعیل نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی
کراچی(این این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا...
الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دیں گے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو ...
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی...
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈی...
ممنوعہ فنڈنگ کیس۔ تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کارپورے ملک میں بڑھا...
اسلام آباد (این این آئی)ممنوعہ فنڈنگ کیس۔ تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کارپورے ملک میں بڑھا دیا گیا،مانیٹرنگ ٹیم پشاور ،لاہور،کراچی،اسلام آباد،کوئٹہ...