دوحہ/کابل(این این آئی)امارت اسلامی کے ترجمان اور اقوم متحدہ کیلئے نامزد نمائندے سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں افغان نشست فی الحال نئی افغان حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں ۔ترجمان امارت اسلامی سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائز حقوق چھین لیے ہیں۔سہیل شاہین نے کہا کہ امید ہے مستقبل قریب میں اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دے گی تاکہ افغان عوام کے مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے حل کیا جا سکے اور عالمی برادری کے ساتھ مثبت روابط قائم کیے جاسکیں۔