شاہ سلمان کا برادر ملک یو اے ای کے صدر کے نام خط

0
248

دبئی (این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے نام ایک خط ارسال کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد سے دبئی میں ملاقات میںیہ خط حوالے کیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہی مکتوب میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات میں فروغ پر زور دیا گیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس موقع پر اماراتی صدر کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام اور ان کی پائیدار صحت کیلیے نیک خواہشات اور امارات کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک جذبات کا اظہار کیا۔نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے اماراتی صدر کی طرف سے شاہ سلمان کیلیے خیر سگالی، پائیدار صحت و عافیت اور سعودی عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی کے حوالے سے نیک خواہشات پر مشتمل جوابی پیغام سعودی وزیر خارجہ کے حوالے کیا ۔اس موقع پر امارات میں متعین سعودی سفیر ترکی الدخیل اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔