عرب اتحاد کے مآرب میں فضائی حملوں میں مزید280حوثی جنگجو ہلاک

0
279

صنعاء (این این آئی)عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں یمن کیشمالی صوبہ مآرب میں حوثی ملیشیا کے جنگجوں کے خلاف سب سے زیادہ فضائی حملے کیے اور47 کارروائیوں میں ایران کے حمایت یافتہ ملیشیا گروپ کے 280 ارکان ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں کا مآرب میں جاری لڑائی میں ایک دن میں یہ سب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔عرب اتحاد نے فضائی حملوں میں حوثیوں کی 34 فوجی گاڑیاں تباہ کردی ہیں۔ان کے علاوہ ان کی گولہ بارود ذخیرہ کرنے کی جگہوں کو بھی نشانہ بنایا ۔مآرب کے شمال میں العلم کے محاذ پرفوجی ذرائع نے بتایا کہ یمنی فوج اوراس کی اتحادی عوامی مزاحمتی فورسز نے حوثی ملیشیا سے تعلق رکھنے والے پانچ جنگجوئوں کو حراست میں لے لیا ہے۔یمنی فورسز نے العلم کے محاذ پر حوثی ملیشیا کے حملے کوپسپا کردیا ہے اور ان کی جوابی کارروائی میں حوثیوں کی متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں اور کئی ایک جنگجو بھی مارے گئے ۔