اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اعشاریئے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں،بڑے پیمانے کی صنعت کی پیداوار، ویلیو ایڈیشن، ریونیو اور برآمدات میں اضافہ واضح کرتا ہے حکومتی معاشی پالیسیاں صحیح سمت میں جا رہی ہیں،رواں مالی سال کے اختتام پر معاشی ترقی گذشتہ مالی سال سے بھی زیادہ ہونے کی امید ہے۔ منگل کو وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں میکرو اکنامک مشاورتی گروپ کے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس کو موجودہ ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال، میکرواکنامک اعشاریوں میں بتدریج بہتری، ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود معاشی ترقی کی شرح کو بڑھانے اور پائیدار بنانے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ بتایاگیاکہ پچھلی حکومتوں کے پیدا کردہ معاشی بحرانوں اور کرونا کی وجہ سے معاشی مشکلات کا بہترین معاشی پالیسیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے پر عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی ہوئی۔ بتایاگیاکہ کرونا وباء کے دوران جب پوری دنیا کے ممالک معاشی مشکلات کا شکار تھے، حکومت کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت معاشی ترقی کی شرح 3.9 رہی۔ بتایاگیاکہ رواں مالی سال کے اختتام پر پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح میں پچھلے سال کی نسبت ایک فی صد مزید اضافے کا امکان ہے،ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں۔ بتایاگیاکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی بدولت گردشی قرضوں میں کمی واقع ہوئی ہے،ریونیو میں 35 فی صد اضافہ، جس میں صرف ٹیکس کی مد میں ہی 32 فی صد اضافہ، برآمدات میں اضافہ، بڑے پیمانے کی صنعت کی پیداور اور ویلیو ایڈیشن میں اضافہ خوش آئند ہے۔ بتایاگیاکہ صنعتی خام مال کی درآمد میں اضافہ نہ صرف صنعتی ترقی بلکہ برآمدات اور مقامی کھپت کے نتیجے میں ریونیو میں اضافے کو یقینی بنائے گا۔اجلاس کو ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان پر پیش رفت اور اسکی وجہ سے پیدوار اور برآمدات میں اضافے پر بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا،اسکے علاوہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں متوقع کمی کی وجہ سے عوام تک ریلیف پہنچانے میں معاونت پر بھی بریفنگ دی گئی
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...