ابوظبی(این این آئی)ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ٹھوس اسٹریٹجک تعلقات اور اقتصادی انضمام کو مستحکم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محمد بن زاید نے زور دے کر کہا کہ خلیجی ممالک کی مشترکہ ایکشن عمل میں بھائیوں کے درمیان مشاورت ایک ضروری ستون ہے۔اس سے قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کے درمیان قصر الوطن میں ملاقات ہوئی ۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اپنے خلیجی دورے کے دوسرے مرحلے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچے جہاں امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر الشیخ محمد بن زید آل نھیان نے ان کا استقبال کیا۔ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ریاست کے اعلی ترین اعزاز تمغہ زایدسے نوازا۔