تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی ویب سائٹس نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع بینی گینٹز اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنے واشنگٹن میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران امریکا پر ایرانی اہداف پر فوجی حملے کے لیے دبائو ڈالیں گے۔اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق گینٹز اور بارنے اپنے امریکی مذاکرات کاروں پر زور دیں گے کہ وہ ویانا میں تعطل کا شکار جوہری مذاکرات کو ایران کے بارے میں مزید فیصلہ کن اقدام کے طورپر لیں۔ وہ اس موقع کو امریکیوں پر دبائو کے لیے استعمال کریں گے تاکہ واشنگٹن کو تہران کے خلاف پلان بی پرعمل درآمد کے لیے تیار کرسکیں۔ایران کے خلاف سخت پابندیوں کے مطالبے کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی امریکا سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کو کہیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق کسی بھی ممکنہ امریکی حملے کا ہدف ایران میں جوہری تنصیبات نہیں بلکہ یمن میں ایرانی اڈے جیسی جگہیں ہوسکتی ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس آپشن سے ایران کو اپنے موقف میں لچک پیدا کرنے اور اسے مذاکرات کی میز پر لانے پرمجبور کرنا ہے۔اسرائیلی نیٹ ورک نے کہا کہ توقع ہے کہ اسرائیلی حکام امریکی انتظامیہ کو مطلع کریں گے کہ اسرائیل ایرانی اہداف کے خلاف اقدامات جاری رکھے گا۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...