ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے بچے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔گزشتہ ماہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ تاہم ان کے بچے سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے ہوئے ہیں۔اور اب اداکارہ نے اپنے ایک بچے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں پریتی زنٹا نے اپنے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے بچوں کے کاموں میں مصروف ہیں جیسے ان کے کپڑے بدلنا اور ان کے چھوٹے چھوٹے کام کرنا وغیرہ اور انہیں یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں نے اپنے بچوں کا نام جے زنٹا گڈینف اور جیا زنٹا گڈینف رکھا ہے۔یاد رہے کہ پریتی زنٹا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...